مریم نواز کی نیب پیشی پر توڑ پھوڑ‘ ہنگامہ آرائی میں نامزد سیف الملوک کھوکھر فیصل کھوکھر کی 14 ستمبر تک ضمانت منظور
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر اور فیصل کھوکھر کی 14 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔