حکومت تاجروں کی معاونت جاری رکھے گی، معیشت کا ہر شعبہ ٹیک آف کرنے لگا: گورنر
لاہور(کامرس رپورٹر )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاجر برادری کو بے حد اہمیت دیتی ہے اور وہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ان کی معاونت جاری رکھے گی۔وہ پیر کو فلٹر ہائوس کے سی ای او شاہد نذیر چوہدری کی طرف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے پیاف فائونڈر الائنس کے امیدواروں کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ گورنر محمد سرور چوہدری نے پاکستان نے اس وبا کے منفی اثرات کا سامنا کرنے کے بعد قومی معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈال دیا ہے۔قومی معیشت کا ہر شعبہ اس وقت ٹیک آف کر رہا ہے اور معاشی اشاریئے سارک چیمبر کے صدر اور ممتاز تاجر رہنما افتخار علی ملک نے اس موقع پر کہا کہ ایف آئی اے ایف فانڈر اتحاد نے تمام مارکیٹس کی نمائندگی کرنے والے بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا ہے اور امید ہے کہ اتحاد کے امیدوار لاہور چیمبر کے انتخابات میں کامیابی کی اٹھارہ سالہ روایت کو برقرار رکھیں گے۔انہوں نے امیدواروں پر زور دیا ہے کہ وہ تاجر برادری کی بے لوث خدمت کریں اور مقامی، صوبائی اور وفاقی سطح پر تاجروں کے مسائل حل کریں۔ الماس حیدر ، شیخ محمد آصف، ڈاکٹر عبدالباسط، سینئرنائب صدر علی حسام اصغر، صدارتی امیدوار میاں طارق مصبح اور وقار احمد میاں نے بھی خطاب کیا۔ بعد میں شاہد نظیر چوہدری آرائیں نے جو خود بھی ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار ہیں نے دیگر امیدواروں کا تعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ امیدوار سابق صدور کی قیادت میں مارکیٹس کا دورہ کریں گے۔دریں اثناء گورنرپنجاب چوہدری سرور سے چیئرپرسن وومن پروٹیکشن سمیت پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں ، گورنر پنجاب نے کہا قوم متفق ہے ملکی ترقی کیلئے کر پشن کو جڑسے ختم کر نا ہوگا ، افرتفری اورناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عوام حکومتی پالیسیوں کیساتھ ہیں ،ادارے مضبوط ہو رہے ہیں ، سیاسی عدم استحکام کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہوں گے، شہر قائد کے لیے 1113ارب روپے کا پیکج تاریخی اقدام ہے۔