آئی جی نئے سی سی پی او عمر شیخ کی تعیناتی پر ناخوش‘ مسلسل دفتر نہیں آ رہے
لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نئے سی سی پی اولاہور محمد عمر شیخ کی تعیناتی پر خوش نہیں ہیں ۔جب سے محمد عمر شیخ نئے سی سی پی او لاہور تعینات ہوئے ہیں آئی جی پنجاب حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دفتر سی پی او ہی نہیں آئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔لاہور سی سی پی او لاہور کی تبدیلی پر آئی جی پنجاب اسلام آباد بھی گئے تھے اور انہوں نے سی سی پی او کی تعیناتی پرمعاملہ اعلی شخصیت کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ جس کے بعد آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیرنے صوبے کی اہم شخصیت سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔علاوہ ازیں سی سی پی اولاہور محمد عمر شیخ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی پر پراپیگنڈہ کیا جا ریا ہے ۔وہ صرف قانون کے مطابق چلیں گے۔انہوں نے آئی جی پنجاب سے اختلافات کی بھی تردید کی ہے۔