پنجاب یونیورسٹی کا فوج ، پولیس شہداء کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان
لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے رواں سال داخلوں میں شہدا کے بچوں کے لئے خصوصی کوٹے کا اعلان کر دیا۔ پاک فوج اور پولیس کے شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ شہدا کے بچوں کے لئے ہر شعبے میں دو دو سیٹیں مختص کر دی ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے اس حوالے سے کہا کہ بی ایس اور ماسٹرز کی سطح پر شہدا کے بچوں کو رواں سال سے خصوصی کوٹے پر داخلہ دیں گے۔ شہدا کے بچوں کو پانچ ہزار روپے ماہانہ سکالرشپ بھی دیا جائے گا۔ ہاسٹل میں مفت رہائش کی سہولت بھی میسر رہے گی۔ کوٹے کے علاوہ میرٹ پر داخلہ لینے والے شہدا کے بچوں کو بھی مفت تعلیم اور سکالرشپس دیں گے۔ شہدا کا ہم پر حق ہے، کچھ بھی کر کے ان کا حق ادا نہیں کر سکتے۔