سیکرٹری آئی ٹی خیبر پی کے کی کار کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ جاں بحق
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی کار کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے سیکرٹری آئی ٹی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا تاہم مجسٹریٹ نے سیکرٹری آئی ٹی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا۔ سیکرٹری آئی ٹی مختیار احمد کار خود چلا رہے تھے۔