4 زیادتیاں‘ گجرات میں لڑکی کو نشانہ بناکر جان سے مار دیا
گجرات/ سیالکوٹ/سمبڑیال/ پیر محل (نامہ نگاران، نمائندہ نوائے وقت) گجرات میں دوشیزہ کو ہوس کا نشنہ بنانے کے بعد زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،سیالکوٹ میں دوبچے جبکہ پیر محل میں چھٹی جماعت کا طالب علم جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئے، تفصیلات کے مطابق گجرات میں دولت نگر کے مطابق نواحی گاؤں ماجرہ کی رہائشی کو ہمسائے حمزہ نے سودا سلف لے جاتے ہوئے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد حقیقت عیاں ہونے کے خوف سے زہر کھلا ڈالا اور کھیتوں میں پھینک دیا جس کے نتیجہ میں دوشیزہ تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، تھانہ دولتا نگر نے مقتولہ عائشہ کی والدہ صفیہ بی بی کی رپورٹ پر ملزم حمزہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سیالکوٹ میں تھانہ ہیڈ مرالہ کے گاؤں ڈگری آرائیاں میں گلفام نام اوباش نے چھ سالہ بچے سے زیادہ کر ڈالی، تھانہ بیگو والہ کے قصبہ کو پردہ کلاں میں محنت کش کے سات سالہ بچے کو ورغلا کر لے گیا اور اس سے زبردستی زیادتی کر دی۔ پٹرول میں ذوالفقار ٹاؤن کے اوباش ابراہیم نے مذکورہ ٹاؤن کے ہی پندرہ سالہ لڑکے کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقامی پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔