پرویز الٰہی کی ملاقات‘ اے پی سی کے نام سے نیا ڈرامہ بھی ناکام ہو گا: وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ورکنگ ریلیشن شپ اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ مسلم لیگ (ق) اتحادی ہے اور ہم ملکر عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔ اتحادی جماعت سے ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط ہوا ہے۔2سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔سازشی عناصر صوبے کی ترقی کے مخالف ہیں۔ اے پی سی کے نام سے نیا ڈرامہ بھی ناکام ہو گا۔ پرویزالٰہی نے کہاکہ انشاء اللہ عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دینگے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ کیونکہ ہمارا نصب العین صرف عوام کی خدمت ہے۔