• news

حکومت کے 2 سال: پنجاب میں  5 آئی جی تبدیل کئے گئے

لاہور (نامہ نگار) پی ٹی آئی حکومت نے دو سالہ دور اقتدار میں پانچ آئی جی پولیس پنجاب تبدیل کردیئے ہیں۔ شعیب دستگیر کو 26 نومبر 2019ء کو مقرر کیا گیا جن کو دس ماہ کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شعیب دستگیر نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی جگہ آئی جی پنجاب کا چارج سنبھالا تھا۔ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز 17 اپریل 2019ء کو پنجاب پولیس کے سربراہ تعینات ہوئے تھے جو تقریباً نو ماہ آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات رہے اور آخر کار ان کو بھی ہٹانا پڑا۔ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز سے پہلے امجد جاوید سلیمی نے 15اکتوبر 2018ء کو بطور سربراہ پنجاب پولیس قلمدان کا چارج سنبھالا تھا۔ امجد جاوید سلیمی صرف ایک ماہ تک ہی آئی جی پنجاب رہے۔ امجد جاوید سلیمی سے قبل محمد طاہر کو الیکشن کے بعد سید کلیم امام کو ہٹاتے ہوئے نیا آئی جی پولیس تعینات کیا گیا تھا۔ محمد طاہر کی بطور آئی جی پنجاب تقرری 10ستمبر 2018ء کو عمل میں لائی گئی۔ جنرل الیکشن 2018ء کے وقت کلیم امام آئی جی پنجاب پولیس تھے۔ پنجاب حکومت نے اقتدار میں آکر 10ستمبر  2018ء کوکلیم امام کو تبدیل کردیا تھا۔ اب 8ستمبر 2020ء  کو انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن