• news

احتساب عدالت: زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس سیکنڈل کی سماعت آج گھر ضبطی کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ نامہ نگار) احتساب عدالت آج جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے پانچ کرپشن ریفرنسز کی سماعت کرے گی۔ نیب نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ کر سکیورٹی کیلئے رینجرز کی مدد مانگ لی۔ نیب نے خط میں لکھا ہے کہ نیب دفتر اور افسران کو سکیورٹی خدشات ہیں۔ احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو تین کرپشن کیسز میں طلب کر رکھا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی کلفٹن میں گھر ضبطی کے خلاف درخواست پر سماعت 17ستمبر تک ملتوی کر دی، سابق صدر کی درخواست کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی درخواست پر دلائل کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن