• news

انٹرنیشنل کرکٹر‘فٹبالر کرونا کاشکار

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بلے باز سیف حسن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم عید الا لضحیٰ کے بعد سے ٹریننگ میں مصروف ہے ۔فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کلیان مباپے کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے ۔ وہ رواں ہفتے کروشیا کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔بنگلہ دیش فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی نوشیرالزمان کرونا وائرس کی وجہ سے سخت بیمار پڑ گئے ۔ ڈھاکہ میںسابق کھلاڑی کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے ۔ آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ فزیو نے کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دبئی روانگی اور قرنطینہ کے بعد یہ انڈین لیگ میں تیسرا کیس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن