افغانستان کوگندم کی سمگلنگ سے نرخوں میں تیزی کا رحجان
رحیم یار خان(احسان الحق سے) رحیم یار خان اور دیگر شہروں سے اسلام آباد اور پشاور کے راستے افغانستان کو بڑے پیمانے پر گندم کی سمگلنگ اور سندھ پنجاب بارڈر پر درآمدی گندم پر نذرانے وصول کئے جانے سے بھی نرخ بڑھ گئے ،صرف دو روز کے دوران رحیم یار خان میں مقامی گندم کی قیمتیں 200روپے فی 40 کلو گرام آضافے کے بعد 2 ہزار 235 روپے تک پہنچ گئیں ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران گندم کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا ۔فلور ملز مالکان اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اندرون ملک گندم کی نقل و حمل پر عائد پابندیاں ختم کر کے افغانستان کو ہونے والی سمگلنگ پر قابو پائے تاکہ گندم کی قیمتیں کم ہو سکیں ۔