حضرت سیدنا بلال حبشی ؓ کا یوم وصال آج منایا جائے گا
احمدیار(صباح نیوز) سید المئوزن ،خادم رسول اکرمﷺ حضرت سیدنا بلال حبشی ؓ کا یوم وصال (آج)20 محرم الحرام بروز بدھ کو نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔
اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میںمحافل وتقریبات انعقادپذیرہونگی جس میں مقررین علماء کرام مئوذن رسول ﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلب کو منور فرمائیں گے ۔سیدناحضرت بلال حبشی ؓ نے20 ھ میں 60سال کی عمر میں وفات پائی اور دمشق میں باب الصغیر کے قریب مدفون ہوئے ۔