• news

اپوزیشن نے سیاہ کاریوں کو بچانے کیلئے ملکی سالمیت داؤ پر لگا دی: گورنر

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ناصر سلمان ترجمان حکومت پنجاب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر منصور خان اور حبیب سرور بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنی سیاہ کاریوں کو بچانے کیلئے ملکی سالمیت داؤ پر لگا دی ہے۔ کراچی کی حالیہ بارشوں نے بارہ سال سے برسراقتدار ٹولے کی شہر سے ہونے والی بدترین زیادتیاں بے نقاب کی ہیں، بلدیاتی انتخابات سے پی ٹی آئی کا عوام کی خدمت کا ایک اور وعدہ مکمل ہوگا۔ ناصر سلمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی عوام کو انکے مسائل کے حل حوالے سے بہترین پیکج دیا ہے، اپوزیشن ایک مسترد ٹولہ ہے، انکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا، نیا بلدیاتی نظام عوامی امنگوں کا ترجمان ہے اس سے نئی سیاسی لیڈرشپ بھی ابھرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن