سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس کی جھلکیاں
چناب نگر (احسن رضوان عثمانی سے )
٭کانفرنس کے پنڈال اور سٹیج کوخوبصورت بینرز اور کتبوں سے سجایا گیا۔ نقابت کے فرائض مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، احسن رضوان عثمانی نے ادا کئے ۔٭سرگودھا ،فیصل آباد ،چنیوٹ،جھنگ ،ٹوبہ ،پنڈی بھٹیاں،مضافاتی علاقوں سے مجاہدین ختم نبوت کے جانبازکارکن موٹر سائیکلوں کے ذریعے پنڈال پہنچے۔٭سامعین مجاہدین ختم نبوت پر قادیانی مظالم کی داستانیں سن کر آبدیدہ ہو گئے ۔٭نعت خواں حضرات نے دربار رسالتﷺ میں خراج عقیدت پیش کر نے پر سامعین پر عجیب کیفیت طاری ہو گئی ۔٭تحفظ ختم نبوت کے عظیم مشن کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام مسلکی رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے رہے۔٭پیر مہر علی شاہ کولڑویؒ، پیر جماعت علی شاہ صاحبؒ، مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ، مولانا ابوالحسنات قادریؒ، مولانا مفتی محمودؒ، مولانا شاہ احمد نورانیؒ اور آغا شورش کاشمیریؒ،امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخا ریؒ،مولانا عبدالحفیظ مکی ؒ،مولانا محمد ضیاء القاسمی ؒ،مولانا منظور احمد چنیوٹیؒ و دیگر اکا بر کا تذکرہ بھی جاری رہا۔ شہدائے ختم نبوت کے جرأت مندانہ کردار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور تحریک ختم نبوت میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماء کا تذکرہ خیر بھی ہوتارہا۔٭کانفرنس میںروزنامہ نوائے وقت کے شاندار و مثبت کردار کو بھی سراہا گیااوکردار کی تعریف کی گئی ،اور اسلام کے کردار کو سامعین بے حد پسند کیا اور خوب داد دی