• news

سازش کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا، فضل الرحمن 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے امیر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے آقائوں کی ایماء پر ملک کو غلامی کے شکنجے میں پھنسا رہی ہے ایک سازش کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے ، لالہ اللہ کے نعرے پر پاکستان حاصل کرنے والی غیرت مند اور اسلام پسند قوم کو مہنگائی اور بدامنی اور فرقہ وارانہ نفرتوں کے دلدل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جے یو آئی واحد سیاسی قوت ہے جو موجودہ حالات میں ملک کی سلامتی ، خود مختاری اور بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ، گذشتہ روز پشاور میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ رسید کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نیصوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ، مولانا عبدالحق مہر دین پوری سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کے دوران کیا سکھر سے ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پشاور کانفرنس میں لاکھوں عوام کی شرکت کر کے حکومت کے تمام جھوٹے دعوئوں کو مسترد کر دیا ہے حکومت جمہوری ہے اور نا ہی عوامی بلکہ موجودہ حکومت ملک کیلئے آمریت سے بھی زیادہ خطرناک ہے ، موجودہ حکمراں استعماری قوتوں کے اشاروں پر غلط فیصلے کر رہے ہیں حکمرانوں نے جمہوریت سیاست اور قانون کو مذاق بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ لاکھوں کا پر امن جلسے کی کوریج پر پابندی نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ حکومت سیلکٹیڈ ہے اور عوام سے ڈرتی ہے ، عمران خان کا جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کا دعوہ جھوٹ کا پلندہ ہے مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ حکمراں میڈیا پر پابندیاں لگا کر ہماری آواز کو دبا نہیں سکتے ہم تھک کر ہارنے والے نہیں ہے انشاء اللہ جلد آزادی مارچ سے کئی گناہ بڑا مارچ کر کے حکمرانوں کے جبر کا خاتمہ کردینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن