• news

ماضی میں پولیس کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا جاتا رہا پنجاب میں تھانہ کلچر بہت خراب ہے: شہباز گل 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں پولیس کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔ بدقسمتی سے پولیس میں بہت زیادہ سیاسی مداخلت ہوتی رہی۔ پنجاب میں تھانہ کلچر میں بہت خرابی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  شعیب دستگیر ایماندار افسر ہیں۔ شعیب دستگیر کے آئی جی رہنے سے تھانہ کلچر میں واضح تبدیلی نہیں آئی۔ عوام تھانہ کلچر میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن