• news

نیپال نے کرونا اور سمگلنگ  روکنے کیلئے بھارت سے ملحقہ چوکیوں پر مزید فوجی تعینات کردیئے 

کھٹمنڈو(اے پی پی) نیپال کے قومی ٹیلی ویژن کے مطابق نیپال اور اس کے ہمسایہ ملک بھارت میں کووڈ-19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں نیپال کی مسلح پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت سے ملحقہ دوسرے صوبے کی سرحد پر چوکیوں کی تعداد میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ کیا جائے۔اس طرح مسلح پولیس چوکیوں کی تعداد کو 50سے بڑھاکر 123کیا جائے گا۔وبا پھوٹنے کے بعد نیپالی مسلح پولیس نے دوسرے صوبے کے مختلف پورٹس میں 59 جوکیاں قائم کی ہیں۔جن کا مقصد بھارت سے غیر قانونی داخلے کو روکنا اور داخلے کے لیے اجازت ملنے والوں کو قرنطینہ مراکز میں بھیجنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن