کرونا کیخلاف جنگ میں عالمی ادارہ صحت کے کردار کی حمایت جاری رکھیں گے: چینی صدر
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پنگ نے لوگوں کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کے لئے ادارہ جاتی ضمانت کو مستحکم بنانے اور بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین عالمی وباء کے خلاف دنیا بھر میں جاری جنگ کے بارے میں عالمی دارہ صحت کے قائدانہ کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔ شی جن پنگ نے کوویڈ19- کی وبا کے مقابلے میں چین کے جذبے کا لب لباب پیش کیا، جو عوام کی زندگی کو فوقیت دینے، ملک گیر یکجہتی، ایثار، سائنس کے احترام اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے نمایاں پہلوئوں سے آراستہ ہے۔ منگل کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمشن کے چیئرمین صدر شی نے ان جذبوں کو بیجنگ میں اجلاس میں اجاگر کیا جس میں چین کی کوویڈ19-کے خلاف جنگ میں مثالی کردار ادا کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔