فرانس: مکھی کو مارنے کے دوران نادان شہری نے کچن کو دھماکے سے اڑا دیا
پیرس(آن لائن) فرانسیسی شہری نے مکھی سے جان چھڑانے کے چکر میں اپنے ہی گھر میں دھماکہ کر دیا۔ 82 سالہ شخص رات کو کھانا بیٹھا جب مکھی نے تنگ کرنا شروع کردیاجسے مارنے کیلئے الیکٹرک ریکٹ استعمال کیا جو لیک ہونیوالی گیس کے آپس ملنے سے گھر میں دھماکہ ہواجس سے کچن تباہ ہو گیا۔
اپنے گھر میں رات کا کھانا کھانے بیٹھے تھے کہ جب انہیں ایک مکھی نے پریشان کرنا شروع کیا۔ انہوں نے مکھی کو الیکٹرک ریکٹ سے مارنے کی کوشش شروع کر دی۔ الیکٹرک ریکٹ کے کرنٹ اور لیک ہونے والی گیس کے آپس میں ملنے سے گھر میں دھماکہ ہوا جس سے کچن اور چھت کو تقصان ہوا۔تاہم 82 سالہ شخص حادثے میں بچ گیا۔