مانانوالہ گینگ زیادتی کیس، 2 ملزموں کو سزائے موت، ایک کو عمرقید
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ اظہر اقبال رانجھا نے تھانہ مانانوالہ کے علاقہ جودھ سنگھ کے ایک مشہور گینگ ریپ کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان محمد رمیض اور محمد جہانزیب کو سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے جرمامہ جبکہ ایک ملزم مدثر حسین کو 14 سال قید 10لاکھ روپے جرمانہ اور خاتون عنیزہ بی بی کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزمان نے 2سال قبل محمد شفیق کی بیٹی 15سالہ اقراء شفیق کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کے علاوہ اس کی برہنہ ویڈیو ز بنائیں تھیں۔ فاضل عدالت نے تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مذکورہ فیصلہ سنایا ہے۔