• news

کرونا: مزید 10 افراد لقمہ اجل بنے،  مریضوں میں 362 کا اضافہ

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اب تک مجموعی کیسز میں سے تقریباً 96 فیصد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 805 ہے جس میں سے 2 لاکھ 86 ہزار 506 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 365 کا انتقال ہوا ہے۔ 9 ستمبر تک پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں 362 کا اضافہ ہوا جبکہ 10 افراد لقمہ اجل بنے، ان کیسز میں سے 81 بلوچستان سے تھے جو ایک روز قبل کے اعداد و شمار تھے۔ سندھ میں مزید 146 کیسز اور 6 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 115 ہوگئی۔ مجموعی اموات 2 ہزار 436 تک پہنچا دیا۔ پنجاب میں کرونا مزید 83 افراد کو متاثر اور 2 کی جان لے گیا۔کیسز مجموعی تعداد 97 ہزار 389 تک پہنچ گئی۔ اموات 2 ہزار 213 ہوگئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس مزید 18 افراد کو متاثر کرگیا۔ مجموعی کیسز 15 ہزار 780 ہوگئی۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے مزید 27 افراد متاثر ہوئے جبکہ 2 اموات بھی ہوئیں۔ کیسز 3 ہزار 68 ہوگئے۔ مجموعی اموات 73 ہوگئیں۔ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس مزید 7 افراد کو متاثر کرگیا۔ مجموعی کیسز 2 ہزار 340۔ ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید 349 افراد وائرس سے شفا پاچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 506 ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن