ضلع قصور کی خوشحالی اور ترقی اولین ترجیح ہے :ڈپٹی کمشنر
بھوئے آصل + قصور(نامہ نگاران) ضلع قصور کی خوشحالی اور ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے ،کسی بھی علاقے کی ترقی میں ذرائع نقل و حمل بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ضلع قصور میں تعیناتی کے فوری بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو آنیوالے تمام راستوں پر میرا فوکس ہے اور ان کی بحالی و تعمیر میری ترجیحات میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بلال احمد بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قصور/چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس ڈی پی ایس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی پی ایس میں ٹیچرز کی بھرتی اور داخلوں سمیت دیگر معاملات صرف میرٹ کی بنیاد پر ہونگے ۔