ٹیکس آفس قصور میں کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے
قصور( نامہ نگار)چیف کمشنر زون ،ون آر ٹی او لاہور ، ایڈیشنل کمشنر ریج ون آر ٹی اوکی ہدایت پر ٹیکس آفس قصور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ شہریوں کے مسائل سنے گئے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے ۔ کھلی کچہری کا انعقاد بذریعہ وڈیو لنک کیا گیا جس میں ٹیکس گزاران ، تاجروں اور وکلاء نے ٹیکس کے متعلقہ مسائل پیش کئے جس پر ان لینڈ ریونیو آفیسر قصور حق نواز بھٹی نے ان کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے ۔