مہنگائی کے باعث اشیاء خوردنی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکیں:رانا محمود الحق
بھکھی (نامہ نگار ) حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے موجودہ کاروباری صورتحال کی وجہ سے غریب عوام کیساتھ تاجر طبقہ بھی پریشانی سے دوچار ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن ممبر پنجاب اسمبلی رانا محمود الحق نے تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حکمرانوںکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت بدحالی کا شکار ہے غریب عوام خود کشیوںپر مجبور ہوچکی ہے مہنگائی کی وجہ سے اشیاء خوردنوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔