• news

ٹی ٹونٹی رینکنگ: میلان نے  بابر سے پہلی پوزیشن چھین لی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی پلئیرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان نے 887 پوائنٹس کیساتھ پاکستان کے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی، بابر دوسرے نمبرپر چلے گئے ہیں۔آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے، بھارت کے لوکیش راہول چوتھے‘ن ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔بائولرز کی رینکنگ میںعماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راونڈرز کی فہرست میںپاکستان کے محمد حفیظ 12 ویں اور عماد وسیم 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبرپر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن