• news

فاسٹ بائولر محمد عامر کے فیملی کیساتھ شمالی علاقہ جات کے سیر سپاٹے

لاہور ( نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے پاکستان کے شمالی علاقہ جات پہنچ گئے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے تصویریں شیئر کیں۔تصویروں میں محمد عامر، اہلیہ نرجس اور بیٹی منسا کو دیکھا جاسکتا ہے۔محمد عامر نے مصروف ترین شیڈول میں سے وقت نکال کر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کا رخ کیا ہے، جہاں پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن