ضیا احمد کا اے این پی میں شامل ہوناباعث فخر ہے، پارٹی مزید مضبوط ہوگی:لیاقت حیات
لندن( عارف پندھیر) عوامی نیشنل پارٹی بر طانیہ کے مرکزی صدر لیاقت حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضیا احمد جیسے پرانے کارکن کا اے این پی میں شامل ہونا ہمارے لئے فخر کی بات ہے ان کے پارٹی میں آنے سے اے این پی مزید مضبوط ہوگی۔امید کرتے ہیں کہ وہ بھی ھمارے ساتھ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں اپنا اھم کردار ادا کریں گے۔