شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھا جائے :سی سی پی او
لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہورنے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران امن ومان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی زیر صدارت لاہور پولیس کے افسر کی اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی ۔ اس موقع پر میٹنگ میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان اور سی ٹی او لاہور حماد عابد، ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی انوسٹی گیشنز، ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے شرکت کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا مقصد امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، اجلاس میں فیوچر پلاننگ اور ترجیحات کو زیر بحث لایا گیا، اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھا جائے اورشہریوں کی دادرسی اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو بہترین پولیس سروسز فراہم کرنا ہے۔