مختصر عدالتی خبریں
لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے ڈی ایس پاکستان ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی ایس عامر خالد چوہدری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایس پی اقبال ٹاون کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایس پی منصور قمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کے تحفظ کیلئے کیس کی سماعت کی ‘جوڈیشل واٹر کمیشن کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی ۔ لاہور ہائی کورٹ میں فیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے شفیق الرحمان اور چیف انجینئر عمر لودھی کے تبادلے اور معطلی کے خلاف درخواست پر سی ای او اور چیف انجینئر کے تبادلے کے احکامات پر تاحکم ثانی عمل درآمد معطل کر دیا ۔