• news

بھارت خطے میں امن کا دشمن  بنا ہوا ہے : ہاشم علی شاہ زنجانی 

لاہور ( پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علیؒ زنجانی کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کا دشمن بنا ہوا ہے ، ملک سے بھارت نے محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے ۔ چین سے مار کھانے کے باوجود بھارت کو عقل نہیں آنی۔ہندوتوا کا نظریہ پھیلانے کیلئے مودی کی انتہا پسند حکومت اقلیتوں کو کچل رہی ہے ،بھارت کی ناجائز قضبہ والے کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی گئی ہے ۔غیر کشمیریوں کو ڈومی سائل دیکر وادی کی جغرافیائی صورتحال بدلنے کی کوشش ناکام رہے گی۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن