حکمرانوں کو غریبوں سے روٹی کا نوالہ نہیں چھیننے دینگے:خرم دستگیر
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو غریبوں سے روزگار اور روٹی کا نوالہ نہیں چھیننے دینگے ایک کروڑنوکریاں اور پچاس لاکھ مکان دینے کے دعویدارعوام کو بیروزگار کرنے پر تلے ہوئے ہیں تبدیلی سرکار نے بازار پرانی سبزی منڈی ، پلاسٹک مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں کے تاجروں کو بیروزگار کردیا ہے مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندے بیروزگار ہونیوالے دوکانداروں کیساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بازار پرانی سبزی منڈی کے متاثرہ دوکاندار ایوب بھٹی کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسینئر لیگی رہنما محمد شعیب بٹ، کاشف صابر خان، ناصر محمود کھوکھر، چیئرمین تاجر امن کمیٹی میاں محمد اکرم، حاجی محمد امین بٹ، صدر حافظ محمد الیاس، جنرل سیکرٹری عظیم بٹ ، بیزاد رفیق ودیگر بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے مرحوم دوکاندار ایوب بھٹی کے کمسن بیٹوںسے بھی خصوصی ملاقات کی اور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے فاتحہ خوانی و لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔