• news

سابق ڈی پی او گجرات کی عبوری ضمانت کی درخواست پر دو رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی 

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )گجرات پولیس کے فنڈز میں خرد برد اور کرپشن کا کیس لاہور ہائیکورٹ نیس سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چھٹہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی دو رکنی بنچ نے سہیل ظفر چٹھہ کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اورفائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے دوسرے بنچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی عدالت  نے نیب کو سہیل ظفر چٹھہ کو گرفتاری سے روکنے میں توسیع کرتے ہوئے سماعت کیلئے 16 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے ۔ جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سہیل ظفر چھٹہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواست ضمانت میں چیئر مین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے حقائق کے برعکس کارروائی کی جا رہی ہے کرپشن کا الزام لگا کر نیب حکام گرفتار کرنا چاہتے ہیں عدالت سیا ستدعا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے اور نیب کو گرفتاری سے روکے۔

ای پیپر-دی نیشن