قصور: 3 ماہ سے پنشن‘ تنخواہیں بند‘ سینکڑوں سینٹری ورکرز کی ہڑتال‘ احتجاج
قصور (نمائندہ نوائے وقت) کئی ماہ سے تنخواہ بقایا جات اوور ٹائم اور پنشن نہ ملنے کے صور ت میں میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے باہر سینکڑوں سینٹری ورکرز کا احتجاج ورکرز یونین عملہ صفائی نے مطالبات کی منظوری تک کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے باہر سینکڑوں سینٹری ورکرز نے احتجاج کیا۔ سینٹری ورکرز کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی سالوں سے چھٹی کے دن کام کرنے کے اوور ٹائم اور بقایا جات، ریٹائرڈ ملازمین کو تین ماہ سے پنشن اور تنخواہ نہیں دی جا رہی ہم نے اس بابت ڈی سی قصور کو درخواست بھی دی انہو ں نے سی او میونسپل کارپوریشن کو مارک کر دی۔ ہم آکر سی او صاحب کو ملے تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہے جس کی وجہ سے آپکو تنخواہ نہیں دے سکتے پھر ہم محکمہ کے افسر میاں انوار کے پا س گئے تو انہوں نے کہا کہ جائو کام چھوڑ دو۔ ہمارے پاس پیسے نہیں ہں۔ ہمارے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔ دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے۔ ہمارے خاندا ن فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ہم کام چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سینٹری ورکر زکی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر سے اپیل ہے کہ فی الفور محکمہ کو حکم دیا جائے کہ سینٹری ورکرز کی تنخواہیں، اوور ٹائم، پنشن اور بقایا جات دیے جائیں ۔ بصور ت ہم ہڑتال جاری رکھے گے۔