• news

فیروز والا فائرنگ، دوسرا زخمی نوجوان بھی چل بسا، ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

فیروزوالہ (نامہ نگار) پیپلزکالونی مین بازار فیروزوالہ میں گھرکی دہلیز پر دونوجوان کزن قتل، ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آنے پر مقتولین کے ورثاء کاجی ٹی روڈ امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر لاش رکھ کر احتجاج، مظاہرین کی نعرے بازی، احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پرکئی گھنٹے ٹریفک معطل رہی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل نوجوان نعمان اور اس کا کزن محمد زاہد اپنے بھائیوں اور باپ کے ￿ہمراہ گھرکے باہر بیٹھے باتیں کر رہے تھے اس دوران شرافت اور حمزہ مسلح ہوکرآگئے جنہوں نے فائرنگ کر کے دونوں نوجوانوں کوشدید زخمی کر دیا۔ نعمان ہسپتال جاتے راستے میں دم توڑگیا اور اس کا کزن زاہد ہسپتال میں دس روز زیرعلاج رہنے کے بعد آج دم توڑگیا۔ مقتول کے ورثاء اور شہریوں نے  اور بڑی تعداد میں حمزہ کی نعش لے کر جی ٹی روڈ امامیہ کالونی پھاٹک پر رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے الزام لگایاکہ پولیس دس روز بعد بھی ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی، ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ سے گروپ ہے یہ واقعہ تھانہ فیروزوالہ سے چند قدم دور پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی اور احتجاج ختم کرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن