پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواستیں، جواب کیلئے وفاقی حکومت کو مہلت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر تفصیلی جواب داخل کرانے کیلئے وفاقی حکومت کو مہلت دیدی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان کو 3 نومبر کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا کمیشن کو تین ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ دینے کا کہا گیا تھا۔ کمیشن نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید بارہ ہفتے دینے کی درخواست کی تھی۔