• news

نواز شریف نے 13 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی‘ ایل این جی سے سستی بجلی بن رہی : مریم اورنگزیب 

 اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے بارے میں سوچا اور پھر نواز شریف نے13000 میگا واٹ بجلی بنا کر دی، پاکستان میں دنیا کی سستی ترین ایل این جی کی بنیاد نوازشریف نے رکھی تھی۔ ایل این جی سے آج بھی 5000 میگاواٹ سستی بجلی پیدا کی جا رہی ہے جب آپ کنٹینر پر تھے، وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل  میں انہوں نے کہا نوازشریف تربیلا فور اور داسو فیزون مکمل کررہے تھے، آپ نے سات سال خیبرپختونخواہ میں اور دو سال وفاق میں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنائی، آپ ڈیم نہیں، صرف ڈیم فول بنا سکتے ہیں، آپ نے بھی ساڑھے تین سو ڈیم کا سوچا تھا وہ کون سے سیارے پر بنائے ہیں؟ شہبازشریف نے پنجاب ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی قوم کو فراہم کی نوازشریف اور شہبازشریف قوم کے اندھیرے مٹانے کے جرم پر سزا کاٹ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن