• news

پاک فوج کی معاونت سے ٹڈی دل پر قابو پایا گیا: رپورٹ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) رپورٹ کے مطابق بھارت دہشتگرد گروپس کو خطے میں عدم استحکام کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ بھارت دنیا میں اسلحہ خریدنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ قوم نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی۔ چھیالیس ہزار مربع میل سے زیادہ علاقہ دہشتگردوں سے خالی کرایا گیا۔ دہشت گردی کی جنگ میں 18 ہزار سے زائد دہشتگرد مارے گئے۔ 400 ٹن بارودی مواد تلف کیا گیا۔ آپریشن ردالفساد کے تحت ایک لاکھ 94 ہزار 958 سے زائد آپریشن کئے گئے۔ بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بارڈر مینجمنٹ سے سرحد کے دونوں اطراف شہریوں کو فائدہ ہو گا۔ بارڈر مینجمنٹ سے دہشتگردی اور سمگلنگ کی روک تھام ہو سکے گی۔ ملکی اداروں نے فیس ماسک وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس بنا کر اہلیت ثابت کی ہے۔ پاک فوج نے اداروں کی معاونت کر کے ٹڈی دل پر قابو پایا۔ ٹڈی دل 61 اضلاع سے صرف ایک ضلع تک محدود ہو گیا۔ پولیو کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان سول اداروں کی معاونت کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن