• news

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز خالی اسامیوں پر بھرتی تحریری امتحانات 19 اکتوبر سے 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحانات 19 اکتوبر سے شروع ہونگے۔ مزید براں امتحانی کمیٹی نے سٹاف آفیسر ٹو سیشن ججز کیلئے بھی تحریری امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ سٹاف آفیسر ٹو سیشن ججز کی پوسٹ کیلئے تحریری امتحانات 20 اور 21 اکتوبر کو ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن