آئی جی تبدیلی: مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد جمع کرا دی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے عوام اور بیوروکریسی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا وزیراعلیٰ کیساتھ کام سے انکار گورننس فیل ہونے کاثبوت ہے۔