• news

پشاور: نامعلوم افراد کی خواجہ سراؤں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

پشاور(نیٹ نیوز)پشاور میں گزشتہ رات تھانہ تہکال کی حدود پلوسئی میں نامعلوم ملزمان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا نجی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے لیے جیسے ہی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے خواجہ سرا کی شناخت شکیل عرف گل پانڑہ کے نام سے ہوئی جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے خواجہ سرا کی شناخت طارق عرف چاہت کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خواجہ سرا کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔دوسری جانب زخمی خواجہ سرا کو پولیس نے ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔شکایت گزار چاہت کی درخواست پر پولیس نے واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن