• news

پاکستان‘ چین‘ روس اور بھارت مشترکہ فوجی مشقیں کرینگے 

بیجنگ / اسلام آباد (این این آئی) روس کے جنوبی حصے میں رواں ماہ ہونے والی فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت چین، روس اور دیگر ممالک حصہ لیں گے۔ چینی وزارت دفاع کے مطابق 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں میدان جنگ میں کنٹرول اینڈ کمانڈ کے ساتھ ساتھ دفاعی حربوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پاکستان، چین اور بھارت روس میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔  مشترکہ فوجی مشقوں میں روس اور چین کے علاوہ پاکستان، ایران، میانمار، بیلا روس اور آرمینیا کے فوجی دستے بھی شریک ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن