روسی وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے سے روسی صدر پیوٹن کے پاکستان کے دورے کی راہ ہموار ہوگی،سی پیک میں تمام ممالک کو شمولیت کی دعوت دیتے ہیں وسطی ایشیائی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اگر مرکزی کردار دینا ہے تو اس کی قراردادوں پر عمل ضرور ہونا چاہئے،کرونا وباء میں پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا میں اب تنہا ہوگیا ہے۔