• news

 آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات، خیریت دریافت کی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر مسٹر یائو جنگ نے ملاقات کی۔ چین کے سفیر نے سابق صدر سے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ چین کے سفیر نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ سی پیک کے بانی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا اور ہماری پارٹی کے درمیان پرانا تعلق ہے۔ چین کے سفیر نے سابق صدر کو علاج کیلئے چین آنے دعوت دی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا مسئلہ کشمیر پر چین پاکستان کے موقف کی حامی ہے، چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے جس پر پاکستان کے عوام کو فخر ہے۔ کرونا کی وجہ سے دونوں ممالک کے عوام کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن