جرمن وفد سے سیکرٹری خارجہ کے سٹرٹیجک مذاکرات، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور جرمنی کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات کا پانچواں دور ہوا۔ پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور جرمنی کی نمائندگی سٹیٹ سیکرٹری جرمنی نے کی۔ سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات سیاسی ، معاشی، تعلیم، ثقافتی شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔ سہیل محمود نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بھی آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانیوں سے متعلق جرمن حکام کو بتایا۔ انہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورز یوں سے بھی آگاہ کیا۔