• news

کنٹرول لائن: بھارتی بلااشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، انڈین سفارتکار طلب، احتجاج

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارتی فوج نے ایک بار پھر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دیکردشمن کو بھار ی جانی ومالی نقصان پہنچایا۔تتہ پانی سے نامہ نگار کے مطابق متعدد مویشی ہلاک و زخمی، رہائشی مکانات متاثر ہوئے، عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے دشمن کی گنیں خاموش کردیں۔ زخمی محمد یاسین کو طبی امداد کیلئے تتہ پانی لایا گیا جبکہ گولہ باری سے عبدالر شید  ولد محمد لطیف ساکنہ برموچ ، محمد اسد ولد منشی خان ساکنہ سہڑہ سمیت متعدد افراد کے مویشی ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ احمد ولد امان علی خان ساکنہ درہ شیر خان سمیت متعدد افراد کے رہائشی مکانات متاثر ہوئے۔  ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے میڈیا  بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارتی سینئر سفارتکار کو گزشتہ روز دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔آج بھارت کے اندر سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ عالمی سطح پر جرائد کا ایک ہزار سے زائد مضامین شائع ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن