• news

پنجاب کو سرمایہ کاروں کیلئے بہترین صوبہ بنا دیا، نیا بلدیاتی نظام عوام کو بااختیار بنائے گا: عثمان بزدار

لاہور(نیوز رپورٹر)  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے اور نیا بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنائے گا اور پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ شہریوں کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ  بلدیاتی اداروں سے متعلقہ امور کے جائزے کیلئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ  نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کے بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے۔ جبکہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہے اور حقیقی معنوں میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داری کے ساتھ بااختیار بنائیں گے اور نیا نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بلدیاتی ادارے اپنی بنیادی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ  نے  کہا کہ پنجاب کو سرمایہ کاروں کیلئے سب سے بہترین صوبہ بنایا ہے۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ایک چھت تلے فراہم کردہ سہولتوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کے لئے کوئی فائل تاخیر کا شکار نہیں ہوگی اور کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ  نہیں ڈالنے دی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے شاندار پیکج دیا ہے۔ ای گورننس  سے معمولات  زندگی اور طرز زندگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاروں اور عوام کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔عثمان بزدار نے  کہا کہ موٹروے  پر خاتون سے زیادتی کیس پر پیش رفت کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔  ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے سائنٹفک اور جدید انداز  سے تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عثمان بزدار نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ بربریت کا واقعہ پنجاب میں ہوا اس کی ذمہ داری ہم پر ہے ہر زاویہ سے تفتیش ہوگی ذمہ داروں کیخلاف الیکشن ہوگا ،موٹروے واقعہ کے ملزم کو انجام تک پہنچائیں گے،موٹروے سے واقعہ پر سیکرٹری داخلہ‘ سی سی پی او سے رابطے میں ہوں،یہ ہماری ڈیوٹی ہے موٹرواقعہ پر کمیٹی بنا دی تمام پہلوؤں کے نتائج بتائیں گے۔ عمر شیخ پر میڈیا میں ضرورت سے زیادہ چیزیں رپورٹ ہوئیں سی سی پی او لاہور کی تقرری پنجاب حکومت کی صوابدید ہے پولیس اور انتظامیہ میں تعیناتیاں صبوائی حکومت کا اختیار ہے صوبائی حکومت کو مناسب سمجھتی ہے اس کی تعیناتی کرتی ہے تھوڑا وقت لگے گا، نئی تعیناتیوں کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت پہلی بار آئی ہے بہت سے مسائل کا سامنا ہے ،پرویز الٰہی کے دور میں پانچ آئی جیز تبدیل ہوئے تھے مسلم لیگ ن نے پہلے دور میں نو آئی جیز تبدیل کئے ن لیگ نے دوسرے دور میں پانچ آئی جیز تبدیل  کئے۔ عوام کو جوابدہ ہیں نیک نیتی کے اقدامات کئے ہیں دو سال مکمل ہو گئے اب ہمارا ڈلیور کرنے کا وقت ہے پنجاب حکومت کی محنت کی گواہ پوری دنیا ہے۔ کرونا پر پوری صلاحیت سے قابو پایا جنوبی پنجاب کیلئے ہمارے پاس اکثریت نہیں لیکن سیکرٹریٹ بنایا پنجاب میں جتنے منصوبے شروع کئے ان پر مطمئن ہوں ،گزشتہ دس سال میں گندم کی ریکارڈ خریداری کی ہے عوامی ریلیف کیلئے چینی پر سبسڈی کا فیصلہ کیا تھا سبسڈی پر وزراء کمیٹی کے فیصلے کو کابینہ نے منظوری کیا ریٹ بڑھانے پر چینی سبسڈی کی منسوخی کی ہدایت کی چینی سبسڈی کا فیصلہ عوام اور کسانوں کے مفاد میں کیا،ہمارے دور حکومت میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی مضبوط اپوزیشن اور اتنی قانون سازی کی مثال نہیں ملتی۔ ہمارا کام عوام کیلئے قانون سازی کرنا اور پالیسیاں بنانا ہے کسی کو نظرانداز کئے بغیر محرومیاں دور کر رہے ہیں، پنجاب میں یقیناً ہماری اکثریت بہت کم ہے سیاسی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں وزیراعلیٰ  بننے سے قبل ہی مجھ پر تنقید شروع کر دی گی تھی جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ وزیراعظم مجھ پر اعتماد کرتے ہیں میرا فرض ہے ان کے اعتماد پر پورا اتروں جب نیت صاف ہو تو اللہ مدد کرتا ہے ،ہمیں دو سال ہوئے 35 سال کے تجربے والوں سے موازانہ انصاف نہیں ایڈمنسٹریٹو تبدیلیوں سے بلدیاتی نظام میں فوائد لینے کا تاثر غلط ہے سرکاری دفاتر میں رشوت ستانی میں کمی آئی ہے۔ بڑے لیول پر رشوت ستانی کا معاملہ نہیں شاہد چھوٹے لیول پر ہو نیب اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گا تو جواب دوں گا ،وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ذاتی اثاثے بڑھتے نہیں کم ہوئے ہیں ،خواہش ہے اپنی ٹیم کو آگے لیکر چلیں جو ڈلیوری کرے ۔ ہماری حکومت پر کرپشن کا الزام ہوتا تو ضرور سامنے آ چکا ہوتا ۔

ای پیپر-دی نیشن