• news

مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا  دی :میاں ذیشان پرویز 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وانجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز ، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے وہ حکومت میں بیٹھے ہیں عوام نے حکومت کے احتساب ڈرامے پر عدم اطمینان کرکے حکومت کو آئینہ دکھادیا ہے ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو بار بار ناکامی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے پوری دنیا پر عیاں ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احمد خورشید، شیخ عظیم جاوید، فاروق شیخ، اکبر علی چوہان، رانا عمران علی، حاجی عباس علی، خالد مغل سمیت دیگربھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے غریب کیلئے دووقت کی روٹی کا انتظام مشکل ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے حکومت کی نااہلی سے معیشت اور مسئلہ کشمیر دونوں خطرے میں ہیں سی پیک پر کام سست روی کا شکار ہے بیرونی سرمایہ کاری میں بھی مسلسل کمی ہورہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن