• news

کامیاب ہو کر خدمت کی نئی مثال رقم کی جائیگی :چوہدری منیر 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)پنجاب بار کونسل (قصور سیٹ )کے امیدوار چوہدری منیر احمدایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ جمہوری قوتو ں اور وکلاء کے نمائندے کے طور پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ، 2006 ، 2007 اور 2016 میں بطور صدر بار کونسل قصور اپنی بھرپور خدمات سر انجام دیں اور وکلاء برادری کے اصولی بیانیہ کو آگے بڑھانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر پایہ استقلال میں لغزش آنے نہیں دی آج بھی وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کے جذبات کی ترجمانی اور بنیادی حقوق کی فراہمی کا علم بلند کررکھا ہے کامیاب ہو کر وکلاء کی خدمت کی ایک اور مثال رقم کی جائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے پی پی پی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز مت ورک کے ڈیرہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ،ملک جاوید اکبر،منیر قمر واہگہ، ممتاز محمود مون خان، ملک صدیف کھوکھر، رانا طارق محمود، افتخار بھٹی، ارسلان خالق ورک، مہروز سعود ورک، طارق محمود گوپے رائ، اقبال بدر، احسن عباس بھبھرا، ہارون اکرم چوہان، عمر صدیق بھون، میاں تسنیم جبار، حافظ امتیاز اشرف، فخر عباس چیمہ، رانا مجدد، بلال افتخار ورک، وقاص حید ر ورک، رانا اسد، بشارت ورک، سید بازد، شازم ایڈووکیٹ، فیضان مان سمیت ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں وکلاء موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن