پاکستان میں 6 ماہ بعد گالف کی سرگرمیاں شروع
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں چھ ماہ بعد گالف کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں، کراچی میں ملک کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں 300 پروفیشنل گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔52 پروفیشنل گالفرز کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ سینئر پروفیشنلز میں سے 18 اور جونیئر پروفیشنلز میں سے 15 کا انتخاب ہوگا۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور غضنفر عباس نے کہا کہ پروفیشنلز کیلئے ٹورنامنٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔