• news

ایف بی آر کا اپیلوں کی الیکٹرنک فائلنگ کا خود کار نظام متعارف کرانے کا فیصلہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے اپیلوں کی الیکٹرونک فائلنگ کا خود کار نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق فیصلے کا اعلان درخواست گزاروں کے ساتھ ویبنارسیشن میں کہا گیا ایف بی آر کمشنر آئی آر اپیلز دفتر خود کار بنانے کا آخری مراحل میں ہے ٹیکس گزار‘ ٹیکس اتھارٹیز کے فیصلوں کے خلاف آئرس پورٹل پر اپیل کر سکتے ہیں خود کار نظام کمشنر آئی آر اپیل کو آئرس پورٹل پر اپیل نمٹانے کی سہولت بھی دے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن